ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی انسدادِ پولیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
![Deputy Commissioner Mianwali Meeting 2](https://mianwalicity.pk/wp-content/uploads/2024/05/Deputy-Commissioner-Mianwali-Meeting-2.webp)
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ضلعی انسدادِ پولیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سی او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر کو پانچ روزہ پولیو مہم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ۔
پانچ روز ہ پولیو مہم تحصیل عیسیٰ خیل کی یونین کونسل کوٹ چاندنہ میں 03 جون سے شروع ہوگی۔
اس پولیو مہم کے دوران افغان مہاجرین کیمپ کے 3205 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسئین پلوائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ پولیو مائیکرو پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مقامی کیمونٹی کو پولیو سے متعلق آگاہی کیلئے افغان جرگہ کا انعقاد کیا جائے۔
چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ کو ہدایت کی جائے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار بچوں کو نہ صرف پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلوائے جائیں بلکہ ریکارڈ میں ان کے کوائف کا بھی اندراج کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر