کمپیوٹر سائنس ایک حقیقت

By: mianwalisiteoffice | Last updated: June 26, 2024

کمپیوٹر سائنس ایک حقیقت

Written by: Rehmat ullah Niazi, Lecturer University of Mianwali
کمپیوٹر کی ایجاد نے ترقی یافتہ ممالک کے افراد کو کئی طریقوں سے اپنی زندگی بہتر بنانے کا موقع فراہم کیا۔انہیں روزگار کے نئے مواقع ملے ،بہتر ملازمتیں ڈھونڈنے میں مدد فراہم کی۔لیکن پسماندہ ممالک ہمیشہ سے ہی کمپیوٹر سائنس کی اس دوڑ میں پیچھے رہے خاص کر پاکستان میں انٹرنیٹ اور سمارٹ فورنز کی مانگ میں اضافہ گذشتہ چند برسوں میں دیکھنے کو ملا ہے لیکن اس کی بھی بڑی وجہ سوشل میڈیا ایپس اور ویڈیو گیمز کی برھتی ہوئی مقبولیت ہے اور یہی ایک وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں کمپیوٹر سائنس تخلیق اور اسکلز کے لحاظ سے بہت پیچھے ہے۔ٹیکنالوجی کے اس دور میں ہم اپنے نوجوانوں کو یہ تربیت مہیا کر سکتے ہیں جس سے نا صرف ہماری معیشت کو فائدہ پہنچے گا بلکہ سوشل میڈیا پر گھنٹوں وقت ضائع کرنے سے بھی بچا جا سکے گا۔
پاکستان میں آج کل امتحانات کا دور چل رہا ہے اور بہت سے نوجوان اپنی یونیورسٹی کی تعلیم شروع کرنے کیلئے مختلف زرائع سے مشورے بھی طلب کر رہے ہوتے ہیں جن میں سے اکثر طالب علموں کو مفید مشوروں سے نواز دیا جاتا ہے اور کچھ پہلے سے بھی زیادہ تذبذب کا شکار ہو جاتے ہیں۔ان کیلئے یہی مشورہ ہے کہ وہ چیلنجنگ فیلڈ کو چنیں جس میں ان کو آگے بڑھنے کا موقع ملے۔ ان کے لیئے کمپیوٹر سائنس ایک بہترین شعبہ ہے جہاں وہ نا صرف اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھا سکتے ہیں بلکہ نئے ویژن اور آئیڈیاز سے گری ہوئی ملکی معیشت کو بھی سہارا دے سکتے ہیں۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس،بلاک چین،مشین لرننگ ،ویب تھری،انٹرنیٹ آف تھنگس( IoT) یہ تمام فیلڈز ان طالب علموں کے لیئے مفید ثابت ہو سکتی ہیں جو کمپیوٹر سائنس میں اپنا تعلیمی سفر شروع کرنا چاہتے ہیں۔ہائر ایجوکیشن کے لیئے اچھی اور معیاری یونیورسٹی کا انتخاب کریں جہاں آپ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ سسٹم میسر ہو۔ڈاکٹرز ،انجینئرز کی دوڑ سے نکل کر اسکلز پر کام کریں۔

Read more about Rehmat ullah Niazi

Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *