سرگودھا ۔ریجنل پولیس آفیسر محمد شہزاد آصف خان نے ضلع میانوالی میں بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹوں ، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ اور مختلف تھانوں کا دورہ کیا سیکیورٹی انتظامات ، عوام کو دی جانے والی سہولیات اور پولیس ریکارڈ کا جائزہ لیا ۔
ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے تمام چیک پوسٹوں اور تھانوں کی سیکیورٹی کے متعلق تفصیلاً بریف کیا۔
آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کو مزید بہتر بنانے اور وہاں پر تعینات نفری کو حالیہ دہشت گردی واقعات اور موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔(ترجمان سرگودھا ریجن پولیس)