![DCO Mianwali](https://mianwalicity.pk/wp-content/uploads/DCO-Mianwali-.webp)
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا بنیادی مرکز صحت گلمیری کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا صفائی ستھرائی کے نظام اور فراہم کر دہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بنیادی مرکز صحت پرآنیوالے مریضوں کو حکو مت ویژن کے مطابق علا ج معالجہ کی تما م سہولیات فراہم کی جا ئیں۔