میانوالی()کنونیئر ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی امانت اللہ خان شادی خیل اور ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی یوم تشکر کے موقع پر موسیٰ خیل کے نواحی علاقہ بوری خیل آمد۔ پاک بھارت جنگ کے دوران شہید ہونے والے پاکستان ائیر فورس کے جوان ملک فاروق احمد کے گھر جاکر شہید کے والد اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کو جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے وطن پر جان قربان کرنے پر زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں انھوں نے شہید کی قبر پر حاضری دی پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سلمان قیوم شیخ اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
Convener District Coordination Committee Amanat Ullah Khan Shadi Khel and Deputy Commissioner Khalid Javed Goraiya Visit Bori Khel, a Suburban Area of Musakhel, on the Occasion of Thanksgiving Day
