ضلعی انتظامیہ میانوالی کے زیر اہتمام یو م تشکر کے موقع پر عظیم الشان ریلی کا انعقادکیا گیا۔ریلی جی پی او پل سے شروع ہو ئی اور جہاز چوک پر اختتام پذیر ہو ئی۔ ریلی کی قیادت کنونیئر ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی و سابق صوبائی وزیر اما نت اللہ خان شادی خیل، ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد اجمل نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پینا فلیکسسز اٹھا رکھے تھے جن پر افواج پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔ ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ، سی او ضلع کو نسل ملک ساجد اعوان، سی ای او ایجو کیشن ملک احمد یار، ڈی او ایلمنٹری طارق عباس، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان نیازی،ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) حکیم ایوب قریشی، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ملک رمضان اعوان،سابق ایم این اے انعام اللہ خان کے نمائندہ حاجی عنائت پائی خیل کے علاوہ ضلعی محکموں کے افسران، سول سوسائٹی، میڈیا وکلاء، تاجر کے نمائندگان اور شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی
A Grand Rally Organized by the District Administration Mianwali on the Occasion of Thanksgiving Day
