Under the Vision of CM Punjab and Instructions of DC Mianwali, Livestock Department Conducts Animal Health Screening at Mianwali Cattle Market

Under the Vision of CM Punjab and Instructions of DC Mianwali, Livestock Department Conducts Animal Health Screening at Mianwali Cattle Market

میانوالی()وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک کے زیراہتمام مویشی منڈی میانوالی میں جانوروں کی تشخیص کیلئے فری ویٹرنری کیمپ قائم کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے مویشی منڈی میانوالی کا دورہ کیا، فری ویٹرنری کیمپ کا معائنہ کیا اور جانوروں کے علاج کیلئے فراہم کر دہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ ویٹرنری کیمپ پر لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کا عملہ منڈی میں آئے ہوئے جانوروں کا فری علاج معالجہ اور مادہ جانوروں کا حمل ٹیسٹ کرنے میں مصروف عمل تھا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا کہنا تھا کہ یہ فری سروسز مویشی منڈی میانوالی میں عید الاضحی تک جاری رہیں گی۔ بعدازاں انھوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک میانوالی نے بین الاضلاعی چیک پوسٹ قدرت آباد کا دورہ کیا۔ چیک پوسٹ پر موجود عملہ ضلع خوشاب سے آنے والے جانوروں کا معائنہ، صحت کا ریکارڈ مرتب کر نے میں مصروف عمل تھا اور چچڑیوں پر جراثیم کش اسپرے کر رہا تھا۔ انھوں نے عملہ کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ عیدالاضحی تک تین شفٹوں میں چیک پوسٹ سے گذرنے والے تمام جانوروں کی نگرانی جاری رکھی جائے

Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *