میانوالی ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ پلا ن کے سلسلہ میں اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہوا۔اجلاس میں ایکسئن ہا ئی وے شہباز کلاسر، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر طیب علی شاہ، ڈی ایس پی پنجاب ہا ئی وے پٹرولنگ ملک عبدالرحمن اور ریسکیو 1122کے آفیسر سمیع اللہ نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف شاہراؤں پر ٹریفک کے کنٹرول اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا جا ئزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایس پی ٹریفک اور ڈی ایس پی پنجاب ھائی وے پٹرولنگ کو ہدایت کی کہ واں بھچراں ہر نو لی روڈ اور ہر نو لی پپلاں روڈ کی تعمیر و مر مت جاری ہے جہاں پر ہیوی ٹریفک کو کنٹرول کیا جا ئے تا کہ سٹرک کے تعمیر و مر مت کے کا موں میں رکاؤٹ پیش نہ آئے۔ انہوں نے ٹریفک پو لیس کے افسران کو شہریوں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کیلئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنا نے کی بھی ہدایت کی
Meeting on Traffic Management Plan chaired by Deputy Commissioner Khalid Javed Goraya held in DC Office Committee Room, Mianwali.
