تحصیل عیسی خیل میں کچہ بانگی خیل کی آبادیوں کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ضلعی و تحصیل انتظامیہ متحرک
ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلام مرتضیٰ کی سربراہی میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ضلع کونسل، نمبرداروں اور ریونیو ٹیم نے کچہ بانگی خیل کے مختلف علاقہ جات کا دورہ کیا اور پینے کے پانی کی شدید قلت کی شکایات پر مقامی لوگوں سے ملاقات کی، مسائل سنے اور موجودہ حالات کے پیش نظر عارضی بنیادوں پر میونسپل کمیٹی کالاباغ اور دیگر زرائع سے فوری طور پر پانی کے ٹینکرز منگوا کر متعلقہ آبادی کے مکینوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل نے علاقہ کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی مستقل بنیادوں پر فراہمی کیلئے جامع رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دی ہے