میانوالی()ڈپٹی کمشنر خالد جاویدگورائیہ اور ڈی پی او کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل نے میانوالی شہر کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے وادی اسلا م، محلہ کو ثر آباد، گلی اما م بارگاہ، گلی کلوریاں مین با زار، گلی بنک، بلو خیل روڈ اور مرکزی جلوس کے اختتامی پوائنٹ محلہ ہا شم شاہ امام بارگاہ قصر بتول کا دورہ کیااور سیکورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، میو نسپل کمیٹی انتظامیہ کو جلوسوں کے روٹس میں تما م ضروری انتظامات مکمل کر نے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ، سی او میو نسپل کمیٹی و ضلع کو نسل ملک ساجد، تحصیل منیجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اکرام الحق کے علاو ہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی مو جود تھے
Deputy Commissioner Khalid Javed Goraia and DPO Captain (R) Rai Muhammad Ajmal inspected Muharram procession routes in Mianwali city.
