A meeting of the District Disaster Management Authority was held in the DC Office Committee Room

A meeting of the District Disaster Management Authority was held in the DC Office Committee Room under the chairmanship

میانوالی ()ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ، پپلاں ظفر اقبال کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر نے کر سمس کے موقع پر چرچز کے سیکورٹی پلا ن، نئے سال پرحفاظتی اقدامات، ہیلمٹ کے استعمال، سکول سیفٹی ٹریننگ پروگرام اور کر سمس کے موقع پر ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات یقینی بنا نے سے متعلق ایجنڈا پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں سیکورٹی آفیسر کوہدایت کی کہ ضلع بھر کے تما م چرچز اور پارکوں میں سیکورٹی کویقینی بنا یا جا ئے۔انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ایم سی کے افسران کو کر سمس کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں میں صفائی ستھرائی یقینی بنا نے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک اور پٹرولنگ پولیس کے حکا م کو ہدایت کی کہ موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال کا پا بند بنا یا جا ئے اور نئے سال کے آغازپر ون ویلنگ کر نیوالوں کے خلاف سخت قانو نی کاروائی عمل میں لائی جا ئے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو کر سمس کے موقع پر تما م ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور اضافی پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیو ٹیاں لگا نے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے سی او یم سی کو ہدایت کی کہ پارکوں میں مو جود تمام جھولوں کی فوری انسپکشن کو بھی یقینی بنایا جائے

Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *