میانوالی ()ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پپلاں اعجاز عبدالکریم نے پپلاں تحصیل جبکہ اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلام مرتضیٰ نے تحصیل عیسیٰ خیل کے مختلف بس سٹاپس کا اچانک دورہ کیا اور بسوں کی چھتوں پرمسافر سوار کرنے کے سلسلہ میں عائد حکومتی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلہ میں ڈرائیوارز حضرات اورٹریفک پولیس کو ضروری ہدایات جاری کئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ز نے شہر کے مختلف بس اسٹاپس کا اچانک معائنہ کیا اور ٹریفک پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بسیں جو اوور لوڈڈ ہوں یا سواریاں بسوں کی چھتوں پر سوار کی ہوئی ہوں ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج سمیت بسوں کو بندکیا جائے۔ انھوں نے مزید ہدایت کی کہ شہر میں سپیڈ لمٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ہیوی ٹریفک کو شام سے قبل شہر میں داخل نہ ہونے دیا جائے تاکہ بڑھتے ہوئے حادثات پر مکمل طور پر قابو پایا جاسک
AC Piplan Ejaz Abdul Karim and AC Isa Khel take action on DC Khalid Javed Goraya’s directives.
