Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif’s Revolutionary Livestock Internship Program

Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif’s Revolutionary Livestock Internship Program

میانوالی وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی اقدام لائیو سٹاک انٹر ن شپ پروگرام کی درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے اور اب درخواستیں 20 ستمبر2025 تک وصول کی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلا م نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ویٹرنری گریجو یٹس کیلئے ماہانہ وظیفہ ساٹھ ہزار روپے جبکہ پیرا ویٹس کیلئے ما ہا نہ وظیفہ چالیس ہزار روپے ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس تاریخی پراجیکٹ سے لائیو سٹاک کا شعبہ مزید ترقی کر ے گا۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کیلئے بذریعہ آن لائن درخواستیں 20 ستمبر 2025تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ درخواست جمع کرانے کیلئے خواہشمند حضرات لنک پر موجود فارم کو پر کر کے اپنی درخواست بھجواسکتے ہیں

Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *