سپیریئر گروپ آف کالجز میانوالی کے زیر اہتمام ہاکی اسٹیڈیم میں رنگا رنگ سپیر یئر سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول 2024 کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کرام کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام اور تقریب کے مہمان خصوصی پر نسپل سپیرئیر کالج علی احمد اور ڈائریکٹر سجاداحمد خان شریک تھے۔ تقریب میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کے علاوہ طلباء اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مہمانان گرامی نے فیتہ کاٹ کر سپورٹس فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں فضا میں کبوتر اور مختلف رنگوں کے غبارے بھی چھوڑے گئے۔اس موقع پر کالج کے طلباء نے پاکستان کے صوبہ سندھ،پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان کی ثقافت کو مارچ پاس کے ذریعے خوبصورت انداز میں اجاگر کیا۔ سپورٹس فیسٹیول میں طلباء نے مختلف کھیلوں، ٹیبلو میں حصہ اور چاروں صوبوں کے سٹال لگا کر علاقائی ثقافت کو بھی خوبصور ت انداز میں نمایاں کیا۔سپورٹس فیسٹیول کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیئے گئے۔
ادارہ ہذا کے پرنسپل علی احمد صاحب نے اس پنڈال میں آنے والے تمام طلباء کرام اور اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام اور تمام سپیریئر سٹاف کے ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ کہ جنہوں نے اس پروقار پروگرام کو ایک مثبت انجام اور خوبصورت بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ اسی طرح سپیریئر کالج میانوالی ہر سال اس طرح کے خوشیوں کے مواقع فراہم کرتا رہے اور کامیابیوں کا سفر تاحد نگاہ بلند ہوتا رہے۔ آمین۔
انشاء اللہ۔۔۔