ڈپٹی کمشنر خالد جاویدگورائیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برا ئے پنجاب ھیومن کیپٹل انوسمنٹ پروجیکٹ کا ما ہا نہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا خان، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ایم ایس سی ایچ ڈاکٹر اکرام اللہ خان، فوکل پر سن صفدر خان نیازی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محکمہ تعلیم عبداللہ خان نے شرکت کی۔اجلاس میں فوکل پر سن نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ آغوش پروگرام کے تحت مستحق خواتین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔انھوں نے بتایا کہ بنیادی مراکز صحت پر منعقدہ ہفتہ صحت کیمپ کے دوران طبی معائنہ کیلئے آنے والی حاملہ خواتین کو آغوش پروگرام سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ انھیں پروگرام میں رجسٹرڈ کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ آغوش پروگرام کی امدادی رقوم کی تقسیم کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جاری ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ ارلی چائلڈ کئیر اینڈ ایجوکیشن پروگرام کے تحت 282 سکولوں میں سٹوڈنٹس کٹس، فرنیچر،کتابیں فراہم کردی گئیں جبکہ سکولوں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرادیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ مزید 550 سکولوں کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا گیا۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ھیومن کیپٹل انوسمنٹ پروجیکٹ حکومت پنجاب کا غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ایک انقلابی اقدام ہے۔ انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ آغوش پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے اور امدادی رقوم کی تقسیم میں تیزی لائی جائے۔
DC Khalid Javed Goraya Chairs Monthly Meeting of District Coordination Committee
![DC Khalid Javed Goraya Chairs Monthly Meeting of District Coordination Committee](https://mianwalicity.pk/wp-content/uploads/DC-Khalid-Javed-Goraya-Chairs-Monthly-Meeting-of-District-Coordination-Committee.webp)