DC Mianwali Assures Full Travel Facilities for Passengers Returning After Eid Holidays

DC Mianwali Assures Full Travel Facilities for Passengers Returning After Eid Holidays

میانوالی ()ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ عیدالاضحی کے بعد چھٹیاں گذار کر وآپس جا نے والے مسافروں حضرات کو تما م سفری سہولیات فراہم کی جا ئیں اور بسوں کی چھتوں پر مسافروں کو سوار کر نیوالی مسافر گاڑیوں کے مالکان، ڈرائیوارز کے خلاف سخت قانو نی کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اس ضمن میں ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ اڈا منیجر کو متنبہ کیا جا ئے کہ وہ گنجائش سے زائد مسافروں کو گاڑیوں میں سوار نہ کریں اور نہ ہی گاڑیوں کی چھتوں پر لوگوں کو بٹھائیں۔ انہوں نے ٹریفک پو لیس کے افسران کو ہدایت کی کہ اور لوڈنگ اور اورچارچنگ کر نیوالی گاڑیوں کے خلاف سخت قانو نی کاروائی عمل میں لائی جا ئے اور شہر میں جگہ جگہ چنگ چی / رکشہ کے غیر قانونی سٹینڈ کا خاتمہ کیا جا ئے مزید برآں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنا یا جا ئے۔ اجلاس میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سلمان احمد لو ن، ایس پی انوسٹی گیشن بدر منیر، ڈی ایس پی موٹر وے پولیس قربان علی خان کے علا وہ ٹریفک آفیسر ظہیر اللہ خان نے شرکت کی۔

Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *