ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے سوانس موڑ کے نزدیک خانہ بدوشوں کی جھونپڑیوں میں آگ سے جھلسنے والے افراد کے علاج معالجہ کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے برن یونٹ کا معائنہ کیا اپنی نگرانی میں خانہ بدوش افراد کے علاج معالجہ کیلئے ماہر ڈاکٹر ز کو ہسپتال طلب کرایا۔انھوں نے ایم ایس کو ہدایت کی اس افسوس ناک سانحہ میں زخمی ہونے والے افراد کا تمام علاج معالجہ مفت کیا جائے اور انھیں تمام طبی سہولیات مہیا کی جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے خانہ بدوشوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ایک بچی کی ناگہانی موت پر ان سے گہرے دکھ اور غم کااظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آگ میں جھلسنے والے افراد کے لواحقین نے مفت طبی امداد کی فراہمی اور بروقت ریسکیو اپریشن پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔