میانوالی ()ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کنزیو مر پروٹیکشن کو نسل کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلا س میں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیگل مجاہد منظور نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ حکو مت پنجاب کی جا نب سے صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ضلع سطح پر ڈسٹرکٹ کنزیو مر پروٹیکشن کو نسل موجود ہے جو پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 کے تحت صارف کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔ انھوں نے بتایا اگر کسی صارف کو خریداری کے دوران دوکاندار یا تاجر سے متعلق شکایت ہو تو وہ صارف اپنی تحریری شکایت ڈی سی آفس یا اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیگل کنزیو مر پروٹیکشن کو نس کے دفتر میں جمع کراسکتا ہے جس پر پنجاب کنزیو مر پر وٹیکشن ایکٹ2005 کے تحت فوری کاروائی عمل میں لا تے ہو ئے صارف کی شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے اس کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے خطاب کر تے ہو ئے صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کنزیو مر پروٹیکشن کو نسل کا قیام حکو مت پنجاب کا فلاحی اقدام ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیگل کوہدایت کی کہ اس قانون سے متعلق اور کونسل میں درخواست دینے کے طریقہ کار سے متعلق لوگوں کو زیادہ سے زیاد ہ آگہی فراہم کی جا ئے تا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے
Deputy Commissioner Asad Abbas Magsi Chairs District Consumer Protection Council Review Meeting in Mianwali
