Deputy Commissioner Asad Abbas Magsi Visits Mianwali City

Deputy Commissioner Asad Abbas Magsi Visits Mianwali City

میانوالی ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے میانوالی شہر کا دورہ کیا اورستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے وتہ خیل چوک، پی اے ایف روڈ، غوث اعظم روڈ اور تلہ گنگ روڈ کادورہ کیا اورصفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران وعملہ صفائی کو ہدایت کی پی اے ایف روڈ سے ملحقہ تین مر لہ سکیم کی تما م گلیوں سے کوڑا کر کٹ اٹھوا کر گلیوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنا یا جا ئے۔انہوں نے کہا کہ جن گلیوں کے راستے میں بلڈنگز میٹریل پڑا ہوا ہے ان کے مالکا ن کو ہدایت کریں کہ وہ وہاں سے اپنا ملبہ اٹھوا کر گلیوں کو کلیئر کریں اور روڈ کے اطراف سے صفائی ستھرائی کو یقینی بنا یا جا ئے۔انہوں نے غوث اعظم روڈ اور تلہ گنگ روڈ کے اطراف میں جھاڑیوں کا خاتمہ کر کے صفائی ستھرائی یقینی بنا نے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے سی او ایم سی اور محکمہ جنگلات کے عملہ کو سٹرکوں پر لگا ئے جا نیوالے نمائشی پودوں اور گراسی لائنز کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنا نے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میو نسپل کمیٹی سلما ن احمد لو ن، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلما ن قیوم شیخ، ڈسٹرکٹ منیجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سید غلا م مرتضیٰ، تحصیل منیجر اکرام الحق اور سی او میونسپل کمیٹی ملک ساجد محمود بھی مو جود تھے

Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *