![DCO Mianwali visited](https://mianwalicity.pk/wp-content/uploads/DCO-Mianwali-visited-.webp)
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجو کیشن بوائز کا دورہ۔
ڈپٹی کمشنر نے خصوصی بچوں کے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں، فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔سپیشل ایجو کیشن سکول میں زیر تعلیم بچوں نے اشاروں کی زبان میں ڈپٹی کمشنر کو نصاب تعلیم سے متعلق پو چھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے خصوصی بچوں کی ذہا نت کو خوب سراہا۔
اس موقع پر سی ای او ایجو کیشن ملک احمد یار، پر نسپل ملک مشتاق علوی اور فوکل پر سن محمد حفیظ خٹک بھی مو جود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکو متی ویژن کے مطابق خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھر پور تو جہ دی جا ئے تاکہ انہیں معاشرے کا مفید شہری بنا یا جا سکے اور مستقبل میں یہ خصوصی بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے باعزت روزگار کما سکیں