
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سلمان احمد لون اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان کے ہمراہ سرگودھا موڑ سلطان ذکریا چوک کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے چوک پر جاری تزین وآرئش کے کا موں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تزین و آرائش کے کاموں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔انھوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ چوک کے اطراف میں خوبصورتی اور نمائشی لائٹیں لگائی جائیں تاکہ شہر کے داخلی راستہ اور میانوالی شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کو یقینی بنایا جاسکے۔