Deputy Commissioner Khalid Javed Goraiya Announces “Youm-e-Tashakur” to Be Celebrated with National Zeal on May 16, 2025

Deputy Commissioner Khalid Javed Goraiya Announces Youm-e-Tashakur to Be Celebrated with National Zeal on May 16, 2025

میانوالی ()ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کل مورخہ16مئی2025 کو ضلع میانوالی میں بھی یو م تشکر قومی جوش و جذبہ کے ساتھ منا یا جا ئے گا اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جا ئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اس سلسلہ میں ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ یوم تشکر سی اویم سی کو ہدایت کی کہ یوم تشکر کے سلسلہ میں تمام انتظامات بروقت مکمل کیئے جائیں۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی سلما ن احمد لو ن، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلما ن قیوم شیخ، سی او میو نسپل کمیٹی ملک ساجد کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اے ڈی سی جی نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ یو م تشکر کے موقع پر کل مورخہ 16مئی کو صبح 9بجے میو نسپل کمیٹی کے لائنز میں پرچم کشائی ہوگی اور پرچم کشائی کے فوراً بعد جناح ہال میں سیمینار منعقد ہو گا۔سیمینار کے اختتام پر جی پی او پل سے جہاز چوک تک ریلی منعقد نکالی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ، ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران یو م تشکر کے پروگرامز میں شرکت کریں گے

Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *