ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے المعز شوگر ملز ہرنولی کا دورہ کیا اور گنے کے کریشنگ سیزن کا فیتہ کاٹ کر باضابط افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجاز عبد الکریم، ریذیڈنٹ ڈائریکٹر المعز شوگر ملز خالد رشید، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رضوان اکرم ڈار، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کے علاؤہ المعز شوگر ملز کے افسران اور کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ڈپٹی کمشنر نے شوگر مل کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ کریشنگ اور گنے کی ٹرالیوں کے وزن کے عمل کا بھی معائنہ کیا۔انھوں نے شوگر ملز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کسانوں کو گنے کی فصل کی بروقت ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے۔
Deputy Commissioner Khalid Javed Goraiya visited Al-Moez Sugar Mills Harnoli and officially inaugurated the sugarcane crushing season by cutting the ribbon.
