Deputy Commissioner Khalid Javed Goraya Visits Kammar Mushani, Mianwali

Deputy Commissioner Khalid Javed Goraya Visits Kammar Mushani, Mianwali

میانوالی ()ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا کمرمشانی کاد ورہ۔ ڈپٹی کمشنر نے پہاڑی بر ساتی نا لہ اڈوالہ اور نا لے پر تعمیر پل کا معائنہ کیا اور سیلا ب سے بچا ؤ کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایکسئن جناح بیرا ج احمد رفیق، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلا م مرتضیٰ، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ایکسئن ہا ئی وے شہباز کلاسر ا اور دیگر متعلقہ افسران مو جود تھے۔ ایکسئن جناح بیرا ج نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ حالیہ مو ن سون بارشوں کی وجہ اڈوالہ نالے پر زیر تعمیر پل کے نیچے مٹی بھر چکی ہے جس کی وجہ سے پا نی کے بہاؤ میں رکاؤٹ پیش آنے سے پانی کے آبادی میں داخل ہو نے کا اندیشہ ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایکسئن ہا ئی وے کو ہدایت کی کہ اڈوالہ پل کی ڈی سلٹنگ کو جلد ازجلد یقینی بنا یا جا ئے تا کہ بارشوں کا سیلابی پا نی پل کے نیچے سے با آسانی گزرسکے۔انہوں نے اسسٹنٹ ایگریکلچر انجینئر نگ کو ہدایت کی کہ نالے کی ڈاؤن سٹریم کی ڈی سلٹنگ کیلئے تخمینہ تیار کیا جا ئے تا کہ نچلی سطح سے مٹی کو اٹھوا کر پا نی کی گزر گا ہ کو کلیئر کیا جا سکے

Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *