Deputy Commissioner Mianwali Asad Abbas Magsi Visits Shah Nawaz Wala, Piplan After Severe Indus River Erosion Report

Deputy Commissioner Mianwali Asad Abbas Magsi Visits Shah Nawaz Wala, Piplan After Severe Indus River Erosion Report

میانوالی ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی تحصیل پپلاں کے علاقہ موضع شاہنواز والا کے مقام پر دریائے سند ھ کے شد ید کٹاؤ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔ انھوں نے دریا کے زمینی کٹاؤ کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی۔ انھوں نے اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کو ہدایت کی کہ لوگوں کو مال مویشوں سمیت محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے اور انھیں خیمے، کمبل، کھانا اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جائے۔ اس موقع ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان اور اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال اور محکمہ آبپاشی کے حکام نے ڈپٹی کمشنر کو دریائی کٹاؤ کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی

Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *