Distribution of CM Maryam Nawaz Sharif’s Welfare “Kisan Card” Continues in Mianwali District

Distribution of CM Maryam Nawaz Sharif’s Welfare “Kisan Card” Continues in Mianwali District

میانوالی ()وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی اقدام کسان کارڈ کی تقسیم کا ضلع میانوالی میں عمل جاری۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی غلام حر نے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ کے دوسرے فیز کے کسان کارڈ کی تقسیم ضلع میانوالی کی تمام تحصیلوں میں اس وقت جاری ہے۔انھوں نے بتایا کہ پہلے فیز کے کسانوں جنہوں نے اپنے پہلے فیز کی رقم وآپس جمع کرا دی تھی ان کو بھی دوسرے فیز کی رقم فراہم کر دی گئی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ تمام کسانوں کو دوسرے فیز میں کسان کارڈ میں رقم مہیا کر دی گئی ہے جس سے وہ زرعی مداخل جس میں کھاد، بیج زرعی زہریں، ڈیزل اور 30 فیصد نقد رقم وصول کر سکتے ہیں۔ زمیندار کسان کارڈ سے اس وقت فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اسی طرح دوسرے فیز کے 5 ہزار سے زائد کسان کارڈ موصول ہو چکے ہیں جن کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے۔ یاد رہے کہ دوسرے فیز کے لیے کسان کارڈ کی رقم ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر تین لاکھ روپے کر دی گئی ہے اور رقبہ کی اہلیت ساڑھے بارہ ایکڑ سے بڑھا کر 25 ایکڑ کر دی گئی ہے

Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *