میانوالی ()حکو مت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ چینی کے مقررکرد ہ نر خوں پر عملدرآمد یقینی بنا نے کیلئے متحرک ہو گئی۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں، ڈیما نڈ اور سپلا ئی کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلما ن احمد لو ن، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلما ن قیو م شیخ، ڈی او انڈسٹری رضوان اکر م ڈار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر اکنامک مارکیٹنگ منیر احمد،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شہباز سپرا، شوگر ملز انتظامیہ اور انجمن تاجران کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے چینی کا ایکس مل ریٹ 165روپے فی کلو گرام، ہو ل سیل ریٹ 168 روپے فی کلو گرام اور رٹیل پرائس (پرچون فروخت) 173روپے فی کلو گرام مقرر کر دیا ہے۔۔ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ چینی کی سپلائی چین کی مانیٹرنگ کی جائے تاکہ مارکیٹ میں چینی کی کمی نہ ہونے پائے۔ انھوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ چینی کے نو ٹیفائیڈ ریٹس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنا یا جا ئے اور خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جا ئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ محکمہ فوڈ کی جانب سے چینی کی روزانہ کی بنیادوں پر مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کیلئے کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے
District Administration Mobilized to Enforce Official Sugar Prices on Punjab Government’s Orders
