*سوشل ویلفیئر سوسائٹی اینڈ امن مصالحت کمیٹی عیسی خیل کے زیر اہتمام امن سیمینار کا انعقاد*
*ڈی پی او میانوالی اور ڈی سی میانوالی کی سیمنار میں مہمانانِ خصوصی شرکت*
سوشل ویلفیئر سوسائٹی اینڈ امن مصالحت کمیٹی عیسی خیل کے زیر اہتمام امن سیمینار پنجاب کالج عیسی خیل میں منعقد کیا گیا۔
ڈی پی او میانوالی اختر فاروق اور ڈی سی میانوالی خالد گورائیہ سمینار میں مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
ڈی پی او میانوالی اور ڈی سی میانوالی کو صدر سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر زبیر خان اور دیگرانتظامیہ نے میانوالی کی روایتی پگڑیاں پہنا کر ویلکم کیا۔
سیمنار کا مقصد پولیس و دیگر سیکیورٹی و ضلعی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور عوام کی جان ومال کی حفاظت، ان کو درپیش مسائل کے حل اور سہولیات دینے پر شکریہ ادا کرنا ہے۔
ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے تمام اداروں کے افسران۔ صحافیوں، سٹوڈنٹس، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
سیمنار کے اختتام پر
ڈی پی او میانوالی اور ڈی سی میانوالی نے کالج کے باغیچہ میں پودے بھی لگائے۔
*ترجمان میانوالی پولیس*