DPO Mianwali and SP Investigation Mianwali met with a delegation of advisors from Khattak Belt Tola Mangli

*ڈی پی او میانوالی اور ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی سے خٹک بیلٹ ٹولہ منگلی سے آئے مشیران کے وفد کی ملاقات*
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی اختر فاروق اور ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی بدر منیر سے خٹک بیلٹ ٹولہ منگلی سے آئے مشیران کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد نے ملاقات میں میانوالی سے ملحقہ خٹک بیلٹ میں امن و امان کی بہتری، پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو ختم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی اور پولیس سمیت تمام سیکورٹی اداروں کے ساتھ باہمی تعاون کرنے اور علاقے میں پُرامن فضاء کے قیام اور جرائم کے خاتمے کیلئے تجاویز بھی دیں جن کا خوش دلی سے خیر مقدم کیا۔
*خٹک بیلٹ سمیت پورے ڈسٹرکٹ میں میانوالی پولیس کا ہر آفیسر اور جوان اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ اختر فاروق ڈی پی او میانوالی*
*ترجمان میانوالی پولیس*