ڈی پی او میانوالی کا پولیس لائنز میں موجود پولیس میس کا وزٹ، سپیشل ڈیوٹی پر آنے والے پولیس جوانوں سے ملاقات
ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے پولیس لائنز میں موجود پولیس میس کا کا وزٹ کیا۔
سپیشل ڈیوٹی اور لاء اینڈ آرڈر کو کنٹرول کرنے کیلئے دوسرے اضلاع و یونٹس سے آنے والے پنجاب اور پٹرولنگ پولیس کے افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور ان سے کھانے و رہائش کے متعلق دریافت کیا۔
ڈی پی او میانوالی نے لائن آفیسر اور انچارج میس سے جوانوں کیلئے ناشتہ، کھانے کے متعلق دریافت کیا اور ان کو بہترین کھانا اور رہائش کیلئے بندوبست کرنے کی ہدایات دیں۔
*لاء اینڈ آرڈر کو کنٹرول کرنے کیلئے غیر اضلاع و یونٹس سے آنے والی نفری کو بہترین سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ ڈی پی او میانوالی
*ترجمان میانوالی پولیس.