میانوالی ()سیکرٹری ٹورازم، آرکیالوجی اینڈ میوزیمز ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر میانوالی، اسد عباس مگسی کو تاریخی ورثے کی بحالی اور سیاحت کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات پر Letter of Appreciation جاری کیا گیا ہے۔محکمے کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کے واں بھچراں باولی کی صفائی، بحالی اور خوبصورت لائٹنگ کے اقدامات نہ صرف قابلِ تعریف ہیں بلکہ اس قدیم مقام کو ایک پرکشش سیاحتی مرکز میں بدل دیا گیا ہے۔سیکرٹری ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی قیادت، فعال کردار اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ اقدام حکومتِ پنجاب کے وژن ”Magnificent Punjab” کے مطابق ہے، جس کا مقصد صوبے کے تاریخی ورثے کو محفوظ بنانا اور پائیدار سیاحت کو فروغ دینا ہے۔خاص طور پر رات کے وقت لائٹنگ کی وجہ سے یہ باولی مزید دلکش اور خوبصورت منظر پیش کرتی ہے، جو مقامی افراد اور سیاحوں دونوں کے لیے باعثِ کشش ہے۔ تاریخی واں بھچراں باولی شیر شاہ سوری (1540–1545) کے دور کی یادگار ہے، جو اس زمانے میں قافلوں اور مسافروں کو پانی فراہم کرنے کے لیے تعمیر کی گئی تھی۔ آج یہ مقام نہ صرف تاریخی ورثے کی علامت ہے بلکہ انجینئرنگ اور فنِ تعمیر کا حسین امتزاج بھی پیش کرتا ہے۔ضلعی انتظامیہ میانوالی کی جانب سے اس منصوبے کی کامیاب تکمیل اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی ضلع میں سیاحت، ثقافت اور تاریخی ورثے کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں
Dr. Ehsan Bhutta, Secretary Tourism, Archaeology & Museums Department Punjab, presents a Letter of Appreciation to Deputy Commissioner Mianwali Asad Abbas Magsi for his outstanding services in heritage restoration and tourism promotion.
