Ehsaas Welfare Foundation Khaduzai

By: mianwalisiteoffice | Last updated: April 17, 2024

احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن خدوزئی ۔
میانوالی کے نواحی علاقہ تحصیل عیسٰی خیل کے ایک گاؤں میں ایک نوجوان جو خدمت خلق کے جزبہ سے سرشار ہے اس نے اپنے علاقے میں موجود غریب ، کمزور اور متوسط طبقے کی خدمت کا بیڑہ اٹھانے کی نیت کی اور ہمت مرداں مدد خدا کے مصداق چند نوجوانوں کی مدد سے ایک تنظیم کی بنیاد رکھی جس کا نام بھی اپنے آپ میں گہری معنویت لیے ہوئے ہے ۔
احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن خدوزئی کا قیام اکتوبر 2019 کو سرزمین خدوزئی میں ملک نصیر کے ہاتھوں ہوا اور یہی نوجوان اس کا بانی و چیئرمین بنا ۔ شروع شروع میں اس تنظیم کا مقصد اور دائرہ کار بیوہ خواتین اور انتہائی غریب و معذور افراد تک ماہانہ راشن پہنچانا اور ان کی معاشی حالت کو بہتر بنانا تھا ۔ مگر پھر علاقہ کی دلچسپی بڑھی اور اہل علاقہ نے اس نوجوان کا ساتھ دیا اور اس کی ہمت بڑھائی تو تنظیم کا۔منشور بھی وسیع کردیا گیا اور اس میں مزید شعبہ جات کی بھی بنیاد رکھ دی گئی اب یہ تنظیم پورے علاقے میں بیوہ خواتین کو راشن بھی فراہم کرتی ہے ، کم آمدنی والے افراد کی مالی امداد کی جاتی ہے ، یتیم بچوں کی تعلیمی میدان میں مدد کی جاتی ہے ایسے غریب بچے جو تعلیم کے میدان میں مالی مشکلات کا شکار ہیں ان کو جوتے ، یونیفارم ، کتابیں ، اور فیسوں کی فراہمی کی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ غریب و نادار افراد جو بیمار ہوں ان کو مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں ۔ غریب اور یتیم بچیوں کو شادی کے موقع پر جہیز کی مد میں جہیز آئٹم گفٹ کیے جاتے ہیں ۔ اس کے ساتھ اس تنظیم کا جہاں کام کے لحاظ سے دائرہ کار بڑھا وہاں اس تنظیم نے اپنے انتظامی امور کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے اپنے ڈھانچے کو بھی مضبوط بنایا اور علاقے کے نوجوانوں کی کونسلنگ کرکے ان کو اس خدمت خلق کے نیٹ ورک کے ساتھ منسلک کیا اور اب بقول شاعر
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا

اب اس دو چار افراد سے شروع ہونے والی تنظیم میں 30 نوجوان باقاعدہ ممبر شپ لے کر مختلف شعبوں میں اپنی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ اور دن بدن نئے نوجوانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے جو تنظیم میں شمولیت کرکے اپنے آپ کو خدمت انسانیت اور خدمت خلق کے لیے وقف کر دیتے ہیں ۔
دن بدن بہتری کی طرف گامزن احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن خدوزئی ایک ایسا ادارہ بنتا جارہا ہے جو علاقے کے ہر نوجوان کے لیے باعث فخر ہے ۔
احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن خدوزئی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس تنظیم کو مسلسل چار مرتبہ ضلع میانوالی میں ہونے والے سالانہ موساز فیسٹیول میں بہتر کارکردگی پر بہترین پرفارمنس ایوارڈ مل چکے ہیں ۔ اور اس میں دن بدن بہتری آ رہی ہے ۔ احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن خدوزئی جیسی تنظیمیں اور ملک نصیر جیسے نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اس جیسے نوجوانوں کو اگر حکومتی سطح پر سپورٹ کیا جائے یہ اپنی بہترین صلاحیتوں کی بنیاد پر معاشرے میں حقیقی انقلاب کا باعث بن سکتے ہیں ۔

ehsas walfare foundation
ehsas walfare foundation
ehsas walfare foundation
ehsas walfare foundation
ehsas walfare foundation
ehsas walfare foundation
ehsas walfare foundation
ehsas walfare foundation
ehsas walfare foundation
ehsas walfare foundation
ehsas walfare foundation
ehsas walfare foundation
ehsas walfare foundation
ehsas walfare foundation
ehsas walfare foundation
ehsas walfare foundation

Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

2 thoughts on “Ehsaas Welfare Foundation Khaduzai

By: mianwalisiteoffice | Last updated: April 17, 2024

  1. احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن خدوزئی کا مشن ہے کہ ہر ضرورت مند کی کسی بھی
    صورت میں مدد کی جائے
    اور یہ ایک ٹیم ہے اس ٹیم کو چئر مین جناب نصیر صاحب لیڈ کر رہے ہیں اور نوجوانوں کی اس ٹیم میں شمولیت کسی عزاز سے کم نہیں کیونکہ آجکل کے دور میں ایسے نوجوان دوسرے بےکار کاموں میں مصروف ہوتے ہیں اور اس عمر کے نوجوان احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن خدوزئی کا حصہ ہیں یہ احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن خدوزئی کیلیے کسی عزاز سے کم نہیں اللہ پاک انکے اس جذبے کو سلامت رکھےآمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *