میانوالی ()ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے گندم کی سمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات، پلس پروجیکٹ، واٹر فلٹریشن پلا نٹس کی بحالی و مر مت کے منصوبہ کی پیش رفت اور تجاوزات کے خلاف جاری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے پلس پروجیکٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کے اس فلاحی منصوبہ پر کا م کی رفتار کو مزید سپیڈ اپ کیا جا ئے تاکہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو گندم اور آٹے کی سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلہ میں بین الصوبائی و بین اضلاعی چیک پوسٹوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ایس ڈی او پیرا اور سی او میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے۔انھوں نے متعلقہ افسران کو واٹر فلٹر یشن پلانٹس کی بحالی و مرمت جلد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، سی او میو نسپل کمیٹی ملک ساجد محمود، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شہباز سپرا، سب ڈویژنل آفیسر پیرا فورس جاوید سراور منیجر پلس پروجیکٹ جاوید انجم نے شرکت کی
Important Meeting Held Under the Chairmanship of Deputy Commissioner Asad Abbas Magsi
