میانوالی () ڈسٹرکٹ برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی میانوالی کا اہم اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو ساریہ حیدر خان نے کی۔اجلاس میں فلائٹ سیفٹی آفیسر ایم ایم عالم ائیر بیس عدنا ن انجم، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلما ن قیو م شیخ کے علا وہ میو نسپل کمیٹی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ما نیٹرنگ آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اے ڈی سی آر کو عید الاضحی کے صفائی پلا ن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس سے اے ڈی سی آر ساریہ حیدر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستا ن ائیر فورس کے قیمتی جہازوں اور ہوابا زوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کو ہدایت کی کہ عیدالاضحی کے موقع پر قر بانی کے جا نوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکا نے لگا یا جا ئے اور کسی بھی مقام پر جا نوروں کی با قیات نظر نہیں آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس امر سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگہی فراہم کی جا ئیں کہ وہ قربانی کے جا نوروں کی آلائشوں کو کھلے عام گلی محلوں میں نہ پھینکیں بلکہ مختص کر دہ کچرا دانوں میں ڈالیں مزید برآں شہریوں میں پولی تھین کے بیگز بھی تقسیم کئے جا ئیں تاکہ وہ جا نوروں کی آلائشوں کو ان بیگز میں بند کر کے رکھیں جہاں سے صفائی عملہ انہیں اٹھا لیں، انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر مو صول ہو نیوالی شکایات پر فوری ریسپا نس کیا جا ئے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدا یت کی کہ پی اے ایف ائیر بیس کے گرد ونواح میں عیدالاضحی کے ایا م میں صفائی ستھرائی پر خصوصی تو جہ دی جا ئے
Important Meeting of District Bird Hazard Control Committee Held at DC Office Mianwali
