“Independence Day and Battle for Truth Ceremony Held at Central Jail Mianwali on CM Maryam Nawaz Sharif’s Directive”

Independence Day and Battle for Truth Ceremony Held at Central Jail Mianwali on CM Maryam Nawaz Sharif’s Directive

میانوالی () وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جشنِ آزادی اور معرکہ حق کے سلسلہ میں سنٹر ل جیل میانوالی میں پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر سنٹرل جیل پہنچے تو جیل پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سلیمان قیوم شیخ، سپرٹینڈنٹ سنٹرل جیل فرخ رشید، ڈپٹی سپرٹینڈ نٹ محمد ارشد بھی موجود تھے۔ تقریب میں جیل کے قیدیوں نے خوبصورت ملی نغمے پیش کیئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے قیدیوں میں جشنِ آزادی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی۔ ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1947 میں ہمارے آباء و اجداد نے جدوجہد کی جس کی بدولت ہمیں آج آزادی نصیب ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر اور حفاظت کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ جن ملکوں کی آزادی چھین لی جاتی ہے وہاں پر کسی چیز کا تحفظ نہیں ہوتا۔ انہوں نے قیدیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے اندر مثبت تبدیلیاں لائیں تاکہ جب آپ یہاں سے رہا ہو کر باہر نکلیں تو اس معاشرے کے لیے مفید شہری ثابت ہوں۔تقریب میں جشن ِآزادی کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا قیدی مریضوں کی عیادت کی اور ان میں مٹھائی تقسیم کی

Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *