Longstanding Demand of Residents of Shah Nawaz Wala and Bakhra in Union Council Kacha Gujrat, Tehsil Piplan, Mianwali Fulfilled

Longstanding Demand of Residents of Shah Nawaz Wala and Bakhra in Union Council Kacha Gujrat, Tehsil Piplan, Mianwali Fulfilled
میانوالی تحصیل پپلاں کی یونین کونسل کچہ گجرات کے
موضع شاہنواز والہ اور بکھڑا کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ حل کر دیا گیا ۔دریائی کٹاؤ کو روکنے کیلئے بندز اور سیفٹی وال کی تعمیر کا کام شروع۔چیئر مین ما نیٹر نگ کمیٹی و سابق ایم پی اے ملک فیروز جو ئیہ نے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کے ہمرا ہ مو ضع شاہنواز والہ کے مقام پر تختی کی نقاب کشائی کر کے منصوبے کا با ضا بطہ افتتاح کیا اور سیفٹی وال ،بندز کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجاز عبدالکریم ایکسین ایر یگیشن میانوالی ڈویژن اسد شفیق، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا خان، سابق چئیرمن ضلع کونسل عمر فیروز جوئیہ، سید قاسم شاہ بخاری کے علاوہ علا قہ کے عمائدین اور مکینوں کی کثیر تعداد مو جود تھی۔ایکسئن ایریگیشن میانوالی ڈویژن اسد شفیق نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ مو ضع بکھڑا اورشاہنواز والہ کی ملحقہ آبادیوں کو دریا ئے سندھ کے زمینی کٹا ؤ سے بچا ؤ کیلئے دو بندز اور سیفٹی وال تعمیر کی جارہی ہے اور ایک بند کا پچا س فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے۔بعدازاں افتتاحی تقریب سے سابق ایم پی اے ملک فیروز جوئیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت لوگوں کی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے جس کے نتیجہ میں موضع شاہنواز والہ اور بکھڑا کے مکینوں کی زمینوں کے دریائی کٹاؤ کی روک تھام کیلئے 16 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے بندز اور سیفٹی وال کی تعمیر کا کام جاری ہے جس سے مقامی آبادیوں کے مکین مستفید ہونگے۔ تقریب سے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائی کٹاؤ کو روکنے کیلئے حکومت پنجاب سے فنڈز کی دستیابی کا مطالبہ کیا گیا جس پر
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس علاقہ کے لوگوں کا یہ مسلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی اور فنڈز فراہم کئیے۔قبل ازایں مہمانان گرامی موضع شاہنواز پہنچے تو مقامی لوگوں نے ڈھولوں کی تھاپ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا

Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *