میانوالی ()ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی زیر صدارت چہلم اما م حسین ؓ کے جلوسوں کے انتظامی و سیکورٹی امور کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلما ن احمد لو ن، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلما ن قیوم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، ڈپٹی ڈائر یکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی معراج شاکر، ڈی ایس پی ٹریفک طیب علی شاہ، انسٹرکٹر سول ڈیفنس محمد بلا ل فاروق،میو نسپل کمیٹیز، فیسکو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں چہلم کے سلسلہ میں جلوسوں کے انتظامی و سیکورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔اجلا س سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ چہلم کے جلوسوں کے پرا من انعقاد کو یقینی بنا نے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کے افسران و عملہ پوری جانفشانی سے اپنی اپنی ڈیوٹیاں سرانجا دیں۔انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میو نسپل کمیٹیز کے افسران کوہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں میں صفائی ستھرائی اور ڈرینج کی ڈی سلنگ کو یقینی بنا یا جا ئے اور تما م ڈی واٹر نگ سیٹس کو فنگشن رکھا جا ئے۔ ڈپٹی کمشنر نے فیسکو حکا م کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں میں برقی تنصیبات کی با قاعدگی سے انسپکشن کی جا ئے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران اپنے اپنے محکموں کے عملہ کو ہدایت کریں کہ وہ جلوسوں میں یو نیفارم پہن کر ڈیوٹی امور سرانجام دیں گے۔ اس موقع پر ڈپی پی او نے چہلم کے جلوسوں کے سیکورٹی پلان اور امن امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی
Meeting Held in Mianwali to Review Administrative and Security Arrangements for Chehlum Processions of Imam Hussain (RA)
