میانوالی ()کمشنر سرگودہا ڈویژن، جہا نزیب اعوان نے میانوالی شہر کا دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر سرگودہا نے ڈپٹی کمشنر خالد جاویدگورائیہ کے ہمرا ہ تھل کینال پر مکمل ہو نیوالے ہسپتال پل اور جی پی او چوک پر زیر تعمیر پل کے تعمیراتی کا موں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا خان اور ایکسئن ہا ئی وے شہباز کلاسر بھی مو جود تھے۔کمشنر سرگودہا کو ایکسئن ہا ئی وے نے بریفنگ میں بتا یا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے پل کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور اسے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے جبکہ جی پی او چوک پر تھل کینال کے پل کاتعمیراتی کا م جاری ہے اور پل کی ایک سائیڈ کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ کمشنر سرگودہا نے محکمہ ہا ئی وے کے افسران کو جی پی او چوک کے پل کے تعمیراتی کا موں کو سپیڈ اپ کر نے کی ہدایت اور تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کی ہدایت کی۔بعداز اں کمشنر سرگودہا نے ڈپٹی کمشنر کے ہمرا ہ بلو خیل روڈ، سول لائنز ایر یا، گلبر گ چوک، جہاز چوک،کالا باغ اور تلہ گنگ روڈ کا بھی دورہ کیا اور گرین بیلٹس اور ٹری پلا نٹیشن ورک کا معائنہ کی
Mianwali () Commissioner Sargodha Division, Jahan Nazeeb Awan visited Mianwali city.
