میانوالی()وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے عوامی شکایت پر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔ انھوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کو ہدایت کی وہ روزانہ بنیادوں پر ڈیوٹی روسٹر کے مطابق عملہ صفائی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں اور تمام گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ غفلت کا مظاہر کرنے والے عملہ صفائی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
“Mianwali: DC Asad Abbas Magsi Inspects City Areas on Public Complaints Under CM Maryam Nawaz Sharif’s Clean Punjab Program”
