میانوالی ()ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور ڈی پی اور کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل نے کالا باغ کادورہ کیا اور چہلم کے جلوس کے انتظامی وسیکورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلما ن احمد لو ن، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلا م مرتضیٰ محکمہ پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و عملہ مو جود تھا۔ڈپٹی کمشنر نے میو نسپل کمیٹی و دیگر محکموں کے عملہ کو جلوس کے راستوں میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظاما ت کو بر وقت یقینی بنا نے جبکہ ڈی پی او نے محکمہ پو لیس کے افسران کو جلوس و مجالس کے سیکورٹی کے فول پر وف انتظامات یقینی بنا نے کی ہدایت کی
Mianwali DC Khalid Javed Goraya and DPO Capt (R) Rai Muhammad Ajmal Review Administrative and Security Arrangements for Chehlum Procession in Kalabagh.
