میانوالی ڈپٹی کمشنر خالد جاویدگورائیہ کی زیر صدارت حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی پی او اختر فاروق، ڈویژنل ای پی آئی آفیسر ڈاکٹر طارق سلیم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمحمد رفیق خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونیٹو ڈاکٹر میاں کاشف کے علا وہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژنل ای پی آئی آفیسر نے ڈپٹی کمشنر کو گذشتہ ماہ کی ای پی آئی ویکسی نیشن مہم کے اہداف سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی ٹیموں کے شیڈول سے متعلق کمیو نٹی کو زیا دہ سے زیادہ آگہی فراہم کی جا ئے۔انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ پیدائش سے لیکر دو سال کی عمر تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس ضرور مکمل کروائیں تا کہ ان کے بچے مہلک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ای پی آئی پروگرام کی مجموعی کارکردگی پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نمایاں کا رکردگی کا مظا ہر کر نیوالے14ویکسی نیٹر ز میں ڈپٹی کمشنر خالد جاویدگورائیہ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان نے انعامات تقسیم کئ
A review meeting of the immunization campaign was held in the DC Office Committee Room.
