میانوالی ( )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے پکی شاہ مردن، پرانی ماڑی شہر اور ماڑی پتن کا دورہ کیا، محرم الحرام کے ماتمی جلو سوں کے روٹس کا معائنہ کیا اور سیکورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔انہوں نے جلوس و مجا لس کے منتظمین سے ملاقات کی اور جلوسوں کے راستوں میں کئے جا نیوالے انتظامات سے متعلق دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے عاشورہ محرم کے جلوس کے برآمد ہونے والے اور اختتامی پوائنٹس کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو بروقت مکمل کیا جا ئے۔ڈی پی او نے محکمہ پولیس کے افسران کو جلو س اور مجا لس کے راستوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Mianwali Deputy Commissioner Khalid Javed Goraya and DPO Captain (R) Rai Muhammad Ajmal Visited Paki Shah Mardan, Purani Mari City, and Mari Patan
