Mianwali: District Development Committee Review Meeting Held Under the Chairmanship of Deputy Commissioner Khalid Javed Goraya at DC Office Committee Room

Mianwali District Development Committee Review Meeting Held Under the Chairmanship of Deputy Commissioner Khalid Javed Goraya at DC Office Committee Room

میانوالی()ڈپٹی کمشنر خالد جاویدگورائیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا خان، ایکسئن پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ شعیب ضیا ء ہا شمی،ایکسئین ہائی وے شہباز کلا سرا، ایکسئن بلڈنگز اعظم غفور، پراجیکٹ منیجر پی ایم یو عمران طور، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25 کے تحت 93 ترقیاتی منصوبوں جن میں 12 نئی،70 جاری اور 11 دیگر ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں پرکا م کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایکسئین بلڈنگز کو سختی سے ہدایت کی کہ لاری اڈا کے تعمیراتی کاموں کاموں کو سپیڈ اپ کر کے بس اسٹینڈ کو فنگشنل کیا جائے۔ مزید براں بنیادی مراکز صحت کے تعمیراتی کاموں کو جلد ازجلد پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایکسئین ھائی وئے کو ہدایت کی کہ تھل کینال کے زیر تعمیر بلو خیل روڈ پل کے تعمیراتی کاموں میں تیزی لائی جائے اور جون کے پہلے ہفتے میں پل کو ٹریفک کیلئے اوپن کیاجائے، مزید براں روڈ سیکٹر کی تام جاری ترقیاتی سکیموں پرکا م کی رفتار کو سپیڈ اپ کیا جا ئے۔ انھوں نے ایکسئین پبلک ہیلتھ انجنیر نگ کو مین بازار کے مین ہولز اور ٹف ٹائل لگانے کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں میانوالی کالاباغ روڈ کی کشادگی، محکمہ سپورٹس، محکمہ صحت، ریسکیو1122، ایریگیشن، ہائیر ایجو کیشن، پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی محکوں کے افسران کو ہدایت کی کہ مفادِ عامہ کی تما م ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے

Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *