Mianwali: District Peace Committee Meeting Held Under Chairmanship of DC Khalid Javed Goraya and DPO Capt. (R) Rai Muhammad Ajmal

District Peace Committee Meeting Held Under Chairmanship of DC Khalid Javed Goraya and DPO Capt. (R) Rai Muhammad Ajmal

میانوالی()ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ اور ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی زیرِ صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں چہلم امام حسینؓ کے سلسلہ میں منعقد ہونے والے جلوسوں کے سیکورٹی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کے قیام کیلئے جس طرح امن کمیٹی اور امن کارواں کے ممبران نے کیمونٹی کو باہمی یگانگہت اور بھائی چارے کا پیغام دیا یہ عمل نہ صرف قابل تعریف ہے بلکہ قابل ستائش بھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ چہلم کے موقع پر بھی اسی روایت کو برقرار رکھنا ہے تاکہ ہمارے ضلع کا امن قائم رہے۔اجلاس سے ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے اپنے خطاب میں محرم الحرام کے موقع پر امن وامان کے قیام کیلئے علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران کے مثبت کردار کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ میانوالی پولیس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گی۔اجلاس میں شامل مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام نے ضلع میں امن و امان کے قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں مولانا منظور عالم سیالوی،صاحبزادہ محمد منصور شاہ اویسی،قاری عزیز الرحمن،عبیداللہ خان،حافظ جاوید اقبال، خورشید حیدر زیدی،امیر عبداللہ خان،پیر نجف شاہ، علامہ سید انتظار مہدی نجفی،سید الفت حسین ایڈووکیٹ،سید تجمل حسین، ملک نصر اللہ، صاحبزادہ شعیب رضا قادری،حاجی محمد جاوید، حاجی اعجاز خان اور صدر انجمن تاجران حاجی عطاء اللہ خان نے شرکت کی

Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *