MIANWALI (Dunya News) – A review meeting of the District Polio Control Committee was held in the DC Office Committee Room under the chairmanship of Deputy Commissioner Khalid Javed Goraiya to review the arrangements for the polio campaign.

Mianwali (Dr.) Deputy Commissioner Khalid Javed Goraiya chaired a review meeting of the District Anti-Polio Committee to review the arrangements for the polio campaign at the DC Office Committee Room.

میانوالی()ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت پو لیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ضلعی انسدادِ پو لیو کمیٹی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی پی او اختر فاروق،اے ڈی سی آر ساریہ حیدر ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹیو سروسز ڈاکٹر میاں کا شف علی، نمائندہ ڈبلیو ایچ او آصف نواز، ڈویژنل ای پی آئی آفیسر ڈاکٹر طارق سلیم، ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر کامنیٹ پروگرام میڈم عائشہ عزیز، سی ای او ایجو کیشن ملک احمد یار، ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر آفیسر ملک طارق عزیز کے علا وہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ پا نچ روز ہ قومی پو لیو مہم 21اپریل سے شروع ہو گی اور 25اپریل 2025 تک جاری رہے گی جس میں ضلع میانوالی کے325831پا نچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو سے بچا ؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلوا ئے جائیں گے جس کیلئے کل1404ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سے64یو سی ایم او ز، 264اے آئی سی،1292مو بائل، 75فکسڈ اور37ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ملک سے پو لیو کے خاتمہ کیلئے تما م سٹیک ہو لڈرز اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھائیں۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ پو لیو مائیکرو پلا ن پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جا ئے تا کہ کو ئی بھی پا نچ سال سے کم عمر کا بچہ پو لیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے

Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *