میانوالی()پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ اورپراونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر وچئیرمین ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خالد جاوید گورائیہ کی زیر نگرانی سنٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122میانوالی میں پری فلڈ (ڈرائی) موک ایکسائز کا اہتمام کیا گیا۔موک ایکسرسائز میں ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) ساریہ حیدر خان،اے ڈی سی جی سلمان احمد لون، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ایکسئین ائریگیشن اسد شفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع السلام، ڈی ایچ او منصور خان اور پی ڈی ایم اے کے ابزرور رضوان نے شرکت کی۔موک ایکسرسائز میں ریسکیو1122کے علاؤہ تمام لائینز ڈیپارٹمنٹ ہیلتھ،ایریگیشن،ایگریکلچر،سول ڈیفنس،سوشل ویلفیر اور لائیو سٹاک نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے فلڈ فائیٹنگ آلات کی فعالیت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر نوید اقبال نے ریسکیو 1122 کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل اور فلڈ فائیٹنگ سٹالز اور دیگر لائینز ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے لگائے گئے اسٹالزکا وزٹ کرایا اور ریسکیو تیراک اور غوطہ خوروں کی صلاحیتوں اور فلڈ فائیٹنگ ایمرجنسی کے دوران استعمال ہونے والے آلات کے بارے مکمل بریفنگ دی۔اس موقع پر ریسکیو افسران کی زیر قیادت واٹر ریسکیو ٹیم نے فلڈ فائیٹنگ آلات کی فعالیت کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ آخر میں چئیر مین ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے کی گئی تیاریوں، فلڈ فائیٹنگ آلات کی مینٹینینس اور فعالیت کو تسلی بخش قرار دیا اورمتعلقہ ضلعی اداروں کے ساتھ کوارڈینیشن جاری رکھنے ہدایت کی تاکہ فلڈ کی کسی بھی ایمرجنسی میں عوام الناس کی بروقت اور پیشہ ورانہ طریقے سے مدد کی جائے۔انھوں نے محکمہ ایریگیشن اور ھائی وے کے افسران کو مون سون شروع ہونے سے قبل تحصیل عیسیٰ خیل کے برساتی نالوں کے راستوں پر تعمیر پلوں کے نیچے اور دیگر تمام کلوٹس اور سائفن کی صفائی اور تمام محکمہ جات کو فلڈ کنٹی جنسی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی
Mianwali (Punjab Emergency Services Department)
