*میانوالی ٹریفک پولیس کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری*
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن یکساں قانون کا نفاذ اور محفوظ پنجاب کے تحت آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایات پر ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر ڈی ٹی او طیب علی شاہ کی زیر قیادت میانوالی ٹریفک پولیس کا صوبائی موٹر وئیکلز نئی ترمیم شدہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے۔
ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر میانوالی ٹریفک پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے *304* چالان کرکے مجموعی رقم *06 لاکھ 19 ہزار* روپے کے جرمانے کیے اور *130* گاڑیوں کو بند کیا۔
بغیر ہیلمٹ *109*، بغیر لائسنس *51* اور کم عمر ڈرائیور *05* اور دھواں چھوڑنے والی *03* گاڑیوں کے خلاف چالان اور جرمانے کیے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل *140* ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے جن میں *136* موٹر سائیکل اور *04* موٹر کار کے جاری کیے گئے.
روڈ سیفٹی کے حوالے سے کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
*ترجمان میانوالی پولیس*