MUSAS (Mianwali United Sons and Sisters)

By: mianwalisiteoffice | Last updated: June 24, 2024

MUSAS
MUSAS MIANWALI
MUSAS MIANWALI

MUSAS (Mianwali United Sons and Sisters) is an initiative led by Dr. Hanif Niazi, a dental surgeon from Mianwali. This platform aims to support needy students in the Mianwali region by providing motivation, guidance, and financial assistance. Dr. Hanif and his team frequently visit local schools to deliver motivational lectures and support students in their educational endeavors.

Address: PAF Road Mianwali, Mianwali, Pakistan

Phone Number: +92 314 7073421

 

 

  • ڈاکٹر محمد حنیف خان نیازی
    • Chairman/Founder, MUSAS
  • محترم سر منور علی ملک صاحب
    • Chief Patron, MUSAS
  • ملک احسان اللہ صاحب
    • Senior Vice President, MUSAS Ambassadors
  • ملک سلیمان صاحب
    • General Secretary, MUSAS
  • محمد مسعود صاحب
    • Vice President, MUSAS Ambassadors
  • عرفان خان صاحب
    • Vice President, MUSAS Ambassadors
  • محمد نوید اقبال صاحب
    • Coordinator, MUSAS Ambassadors
  • محمد محمد صادق صاحب
    • Coordinator, MUSAS Donors
  • ماجد جہانگیر خان صاحب
    • Coordinator, MUSAS Donors
  • صلاح الدین خان صاحب
    • Vice President, MUSAS Donors
  • پرویز اقبال صاحب
    • Vice President, MUSAS Donors
  • محمد عامر المعروف ماحی خان
    • Secretary of Public Relations, MUSAS
  • سر محمد عرفان شاہد صاحب
    • Coordinator, Secretary of Finance, MUSAS
  • محترم برہان احمد خان صاحب
    • Secretary of Finance, MUSAS
  • محمد شفیق خان
    • Coordinator, MUSAS Administration
  • سر فیصل شہزاد صاحب
    • Vice President, MUSAS Administration
  • محترم طارق اقبال خان نیازی صاحب
    • Senior Vice President, MUSAS Administration
  • قمرالحسن بھروں زادہ صاحب
    • Public Relations Officer, MUSAS

محترم عزیزاللہ خان
جھامبرہ شہر سے تعلق رکھنے والی سماجی اور بہت ہی پیاری شخصیت کے مالک
محترم عزیزاللہ خان نے
موساز کے جنرل سیکرٹری ملک سلیمان
کی وساطت سے موساز فیملی کو جوائن کیا ہے۔
موصوف علی ٹریڈرز کے نام پر فرنیچر شوروم(سرگودھا موڑ) کے اونر ہیں۔
محترم عزیزاللہ خان صاحب کو موساز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
اللہ پاک ہمیشہ سلامت رکھے۔
آپ کی آمد موساز کیلئے خوشبختی کا باعث بنے گی ان شاءاللہ
سیکرٹری نشرواشاعت موساز
ماحی خان

محترم پرویز اقبال صاحب
ڈاکٹر حنیف نیازی صاحب نے جاگتی آنکھوں سے جو خواب دیکھا تھا کہ
میانوالی میں غریب اور لوئر مڈل کلاس والدین کے قابل بچوں کو اعلٰی تعلیم دلوا کر ڈاکٹرز بنائیں گے،انجینئر بنائیں گے یا آفسیر بنائیں گے
بجائے اس کے کہ وہ دیہاڑی دار مزدور رہ جائیں یا وقت کی بے رحم لہروں کی نظر ہوجائیں تو
ڈاکٹر صاحب نے تن تنہا اُن بچوں کی تعلیم کیلئے اپنی جیب سے لاکھوں روپے نچھاور کر دیئے۔
چند سالوں بعد جب انہوں نے اس عظیم مشن کو اپنے ہمفکر احباب کے ساتھ متعارف کرانا چاہا تو
وتہ خیل میانوالی سے تعلق رکھنے والے محترم پرویز اقبال صاحب نے ڈاکٹر حنیف صاحب کی پکار پہ لبیک کہا
اوراگست 2021 میں موساز کے سنگ چلنے کا مصمم ارادہ کر لیا۔
محترم پرویز اقبال صاحب شعبہ کے لحاظ سے ایک اسکول ٹیچر ہیں اور ماشاءاللہ اعلٰی تعلیم کے حامل ہیں۔
ان کے بیٹے اسد اقبال صاحب بھی موساز فیملی کے ممبر ہیں۔
محترم پرویز اقبال صاحب کا شمار موساز کے ابتدائی، مستقل اور سینئر ترین ڈونرز میں ہوتا ہے۔
موصوف اس وقت موساز کی کابینہ کے انتہائی اہم رکن ہیں اور “نائب صدر برائے موساز ڈونرز “کی اہم ترین ذمہ داری ان کے کندھوں پر ہے۔
پرویز اقبال صاحب کا موساز کے بارے میں کہنا ہے کہ
“موساز کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔یہ ہمارا لائف ٹائم مشن ہے انشاء اللہ
یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہم خاص طور پر تعلیمی شعبوں میں مدد کرنے کے لیے ،حوصلہ افزائی کرنے والی بے لوث شخصیات کو تلاش کر سکتے ہیں”
ہم پرویز اقبال صاحب کو موساز کا بے لوث ساتھ دینے پہ خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالٰی انہیں ہر میدان میں سرخرو فرمائے
اور ان کی جان مال اولاد اور عمر میں برکتیں اور وسعتیں عطاء فرمائے ۔آمین ثم آمین
(تصویر میں پرویز اقبال صاحب اپنے بیٹے اسد اقبال کے ہمراہ)
سیکرٹری نشرواشاعت موساز
ماحی خان


رفعت اللہ خان ،
رفیع اللہ خان مواز خیل کے چشم چراغ،
جن کا تعلق میانوالی کے خوبصورت گاؤں دلیوالی سے ہے۔
ماشاءاللہ انتہائی سلجھے ہوئے انسان ہیں اور آرمی میڈیکل کور(AMC) سے وابسطہ ہیں
رفعت اللہ خان 30نومبر 2022 کو باقاعدہ طور پہ موساز کا حصہ بنے اور
اُن طلباء و طالبات کیلئے اپنی حلال کمائی سے ڈونیشن دینا شروع کی،جو مالی طور پہ کسمپرسی کا شکار ہیں اور اُنکو تعلیمی سفر میں مالی مشکلات آڑے آ رہی ہیں اور مزید تعلیم جاری نہ رکھ سکنے پہ مجبور کر رہی ہیں۔
ان شاءاللہ موساز کے ساتھ ان کی وابستگی بارآور ثابت ہوگی۔ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں
اللہ پاک ان کے جان مال اولاد اور عمر میں برکتیں اور وُسعتیں عطاء فرمائے۔آمین ثم آمین۔
رفعت اللہ خان اپنے علاقے مرمنڈی میں درویش ویلفیئر کے نام سے ایک تنظیم بھی چلا رہے۔ جو کہ اس نے بھائی کے ساتھ مل کر بنائی ہے
رفعت اللہ
صرف خود موساز کےممبر نہیں بلکہ ان کی وساطت سے انکے کزن حمیداللہ خان بھی موساز فیملی کا حصہ بن چکے ہیں۔
اور
20جون 2024بروز جمعرات کو رفعت اللہ خان نے اپنے بہت ہی لاڈلے اور پیارے بیٹے آریان مکی خان کو بھی موساز فیملی کا حصہ بنایا ہے۔
یہ ہوتا ہے جذبہ
یہ ہوتی ہے ہمت
جب باقی لوگ اپنے بچوں کو دشمنوں سے بدلے لینے کیلئے تیار کر رہے ہوتے ہیں تو رفعت اللہ خان نے اپنے بچے کیلئے بچپن سے ہی ایسے راستے کا انتخاب کیا جس کا کوئی نعم البدل نہیں ،
ایسا راستہ جو دوسروں کی بھلائی کیلئے وقف ہے
ایسا راستہ جو میانوالی کو پرامن، تعلیم یافتہ اور مثالی شہر بنانے کیلئے استوار کیا گیا ہے۔
آئیں ہم سب مل کر دوسروں کے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے کوشش کرنا شروع کریں
آئیں ڈاکٹرحنیف نیازی صاحب کے سنگ موساز کا ساتھ دیں۔
(تصویر میں رفعت اللہ خان اپنے بیٹے آریان مکی کے ساتھ)
سیکرٹری نشرواشاعت


احسن نواز خان
جن کا تعلق محسنوں کی سرزمین روکھڑی ضلع میانوالی سے ہے۔
احسن بھائی کی تعلیم ایم ایس اِن کمپیوٹر انجیئنرنگ ہے۔
اور ویب ڈویلپمنٹ کے شعبہ سے وابسطہ ہیں۔
احسن بھائی نے موساز کو 24مئی 2024 کو موساز کے نائب صدر برائے ڈونرز جناب صلاح الدین خان صاحب کی وساطت سے جوائن کیا۔
صلاح الدین صاحب موساز کے ایک متحرک ممبر ہیں۔اور احسن خان کے ماموں ہیں۔ماشاءاللہ
احسن خان موساز میں آنا ہمارے لئے باعث فخر ہے
انکی آمد موساز کیلئے باعث برکت بنے گی۔
موساز کا ضلع میانوالی کے غریب و نادار والدین
اور لوئرمڈل کلاس والدین کے بچوں کیلئے یپغام ہے کہ
آپ تعلیم کے ذریعے دین و دنیا کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔
والدین کی آن اور ملکِ پاکستان کی شان بن سکتے ہیں
بس پڑھنا آپ نے ہے ،مالی تعاون ہم فراہم کریں گے۔ان شاءاللہ
احسن خان کا کہنا ہے
“موساز ایک بہت اچھا اقدام ہے،اللہ پاک اس کو قائم و دائم رکھے،اور میری خواہش ہے کہ میں موساز کیلئے کچھ کر سکوں،مجھ سے جتنا بھی ہوسکے ان شاءاللہ”
ہم موساز کو جوائن کرنے والے تمام احباب کے بے حد مشکور ہیں اور اُن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
آئیں آپ بھی
بشمول دوست و احباب
موساز کے سنگ
غریب کے بچوں کو
اعلٰی تعلیم کے زیور سے
آراستہ کریں۔
سیکرٹری نشرواشاعت موساز
ماحی خان


Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *