ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران گندم اور آٹے کی سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلہ میں رات گئے فیلڈ میں متحرک
اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چوہدری ظفر اقبال نے رات 12 بجے
ہرنولی موڑ چیک پوسٹ کا دورہ کیا اور محکمہ ریونیو ، خوراک اور پولیس کے عملہ کے ہمراہ چیک پوسٹ سے گزرنے والی گاڑیوں کی بلٹیوں اور ریکارڈ کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے چیک پوسٹ پر تعینات عملہ کو ہمہ وقت الرٹ رہنے اور گندم و آٹے کی نقل و حمل پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی