Peace Committee Meeting Held at DC Office Mianwali Under Chairmanship of DC Khalid Javaid Goraya and DPO Capt (R) Rai Muhammad Ajmal.

Peace Committee Meeting Held at DC Office Mianwali Under Chairmanship of DC Khalid Javaid Goraya and DPO Capt (R) Rai Muhammad Ajmal.

میانوالی ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور ڈی پی او کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلما ن احمد لو ن، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلا م مرتضیٰ کے علا وہ امن کمیٹی کا لا باغ کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں چہلم کے سلسلہ میں انتظامی و سیکورٹی امور کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے محرم الحرام کے موقع پر امن و اما ن کی فضاء قائم رکھنے پر ضلعی امن کمیٹی اور کالاباغ امن کمیٹی کے ممبران کی کاؤشوں کو خصوصی طور پر سراہا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ روایات کے مطابق چہلم کے موقع پر بھی ہم سب نے ملکر کا لا باغ اور پورے علاقہ میں امن و اما ن کی فضاء کو اسی طرح بر قرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی شر پسند عناصر نے ضا بطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت قانو نی کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔اجلاس میں کالابا غ امن کمیٹی کے ممبران نے ضلعی انتظامیہ اور میانوالی پو لیس کو امن واما ن کے قیا م کیلئے اپنے بھر پور تعاون کی یقینی دہا نی کرائی

Note: نوٹ:

آپ اپنی جاب اوپننگ نوٹیفیکیشن، خبریں، اشتہار اور تحریریں ہمارے واٹس ایپ نمبر یا ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ ہم صرف میانوالی والوں کے بارے میں خبریں شائع کرتے ہیں۔ کوئی بھی خبر جو کسی کو تکلیف پہنچا سکتی ہو، نفرت انگیز تقریر سے بھری ہو، شور مچاتی ہو یا آدمی کا موڈ خراب کرنے کا باعث بنتی ہو، ہماری سائٹ پر شائع نہیں ہو گی۔ اگر آپ ویب سائٹ پر اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ یا شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا ہم سے رابطہ کرنے کا خیرمقدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *